سعودی عرب کے ثقافتی فیسٹیول کے دوران فنکاروں پر چاقو سے حملہ…..ویڈیو دیکھیں

0

جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روراں سال اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں ایک پرفارمنس کے دوران یمنی شخص نے فنکاروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اسٹیج پر مرد و خواتین فنکار پرفارم کرتے نظر آرہے تھے، جس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر آکر ان فنکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 مرد جبکہ ایک خاتون فنکار زخمی ہوگئے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، جبکہ جس چاقو سے حملہ کیا گیا وہ بھی پولیس کو مل چکا ہے۔

یہ تقریب ریاض کے کنگ عبداللہ پارک میں جاری تھی، جہاں غیر ملکی تھیٹر فنکار نیم عریاں ملبوسات میں پرفارم کررہے تھے۔پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے اس شخص کا تعلق یمن سے ہے جبکہ اس کی عمر 33 سال بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جن فنکاروں پر حملہ کیا گیا انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ ’ریاض سیزن‘ نامی یہ میلا رواں برس دسمبر کے وسط تک جاری رہے گا اور اس میں متعدد عرب فنکاروں سمیت مغربی ممالک کے فنکاروں کی جانب سے بھی پرفارمنس کیے جانے کا امکان ہے۔

اس میلے کے پروگرامات دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے تمام شہروں سے مرد و خواتین سمیت نوجوان نسل بڑی تعداد میں پہنچ رہی ہے اور پہلی بار مرد و خواتین کو ایک ہی جگہ مکمل تفریحی ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس میلے کی تعریفیں پوری دنیا میں ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس ہی سیزن میں 25 اکتوبر کو پاکستانی گلوکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے پرفارمنس کرکے مداحوں کے دل جیتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here