سعودی ہم جنس پرست خواتین نے ٹی وی شو میں ہی شرمناک حرکت کردی

0

لندن(اے ون نیوز) برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والی دو ہم جنس پرست سعودی لڑکیوں نے ٹی وی شو میں ایک دوسرے کے لیے محبت کا اعلان کر دیا۔

میل آن لائن کے مطابق ان لڑکیوں کے نام فید اور نینز ہیں جن کی محبت سعودی عرب میں پروان چڑھی لیکن وہاں چونکہ ہم جنس پرستی کی سزا موت ہے لہٰذا ان دونوں نے سعودی عرب چھوڑ کر برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے دی۔

گزشتہ دنوں فید اور نینز برطانیہ کے ایک عربی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں ان دونوں نے کھلے عام ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔ دوران شو نینز نے بتایا کہ ”مجھے نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی احساس ہو گیا تھا کہ میں ہم جنس پرستی کی طرف جنسی رجحان رکھتی ہوں۔ پھر سنیپ چیٹ پر میری ملاقات فید کے ساتھ ہوئی اور ہم دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی لیکن ہم سعودی عرب میں رہتے ہوئے اکٹھی نہیں رہ سکتی تھیں۔چنانچہ ہم نے برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here