سفاری پارک سے 4 قیمتی کالے ہرن چوری

0

لاہور(اے ون نیوز) لاہور کے سفاری پارک سے 4 قیمتی کالے ہرن چوری کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روز واقع وائلڈ لائف سفاری پارک سے چار قیمتی ہرن چوری کر لیے گئے ہیں۔لاہور کے رائیونڈ پر واقع سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ زاہد نے بتایا کہ چند روز قبل ان کی والدہ کی وفات ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ چھٹی پر تھے۔

اس دوران سپروائزر نے انہیں فون پر بتایا کہ چار مادہ کالے ہرن چوری ہو گئے ہیں۔جس احاطے سے ہرن چوری ہوئے وہاں 2 ملازم صبح جب کہ 2 شام کے وقت ڈیوٹی پر ہوتے ہیں جب کہ رات کے وقت سیکیورٹی سپروائزر ہوتا ہے،انہیں شبہ ہے کہ ہرن ملازمین کی ملی بھگت سے چوری ہوئے ہیں اس لیے ان کے خلاف رائیوینڈ تھانہ سٹی میں نامزد مقدمہ درج کروایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here