سنا ہے بلاول کو گرفتار کیا جائیگا، صحافی، خیر ہے وہ مرد ہے،زرداری کا جواب

0
95

اسلام آباد(اے ون نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کو زیادتی قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں آصف زرداری نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی تو اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ خیر ہے وہ مرد ہے۔

مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا مریم کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے،ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں، وزیراعظم تو نہیں سوچتا، اس کو نہ اپنی بیوی کی پرواہ نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here