سوزوکی پاکستان نے نئی گاڑی آلٹو اور دیگر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا ہوشربا اضافہ کردیا

0
88

لاہور ( اے ون نیوز)سوزوکی پاکستان نے نئی گاڑی آلٹو اور دیگر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا ہوشربا اضافہ کردیا، 660 سی سی کار کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 1 لاکھ 36 ہزار روپے سے لے کر 1 لاکھ 38 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے حال ہی میں مارکیٹ میں متعارف کروائی گئی 660 سی سی انجن کی حامل آلٹو 2019 کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

سوزوکی پاکستان کی جانب سے سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 1 لاکھ 36 ہزار، سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 1 لاکھ 37 ہزار اور سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت میں 1 لاکھ 38 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوں سوزوکی آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت 11 لاکھ 35 ہزار روپے، سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 12 لاکھ 38 ہزار روپے جبکہ سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 14 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ سوزوکی ویٹارا جی ایل ایکس کی قیمت میں 6 لاکھ 95 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سوزوکی ویٹارا جی ایل ایکس کی نئی قیمت 49 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here