سوشل میڈیا پرعثمان بزدارکی تبدیلی کی افواہیں،ممکنہ وزیراعلیٰ کے نام بھی سامنے آ گئے

0

لاہور(اے ون نیوز)ملک بھر میں وزیراعلی عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔تاہم وزیراعلی کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔وزیراعلی بزدار کی تبدیلی کی افواہیں سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بنی رہیں۔

متوقع وزیراعلی کے لیے میاں اسلم اقبال یاور عباس، علیم خان کے نام لئے جارہے ہیں۔تاہم کسی بھی ذریعے نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا۔دوسری جانب وزیراعلی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی افواہیں کچھ وقفے کے بعد بار بار چلائی جاتی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here