سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاتر کھولنے پر رضا مند

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاتر کھولنے پر رضا مندہو گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاہے کہ سوشل میڈیا کمپنیزکے پی ٹی اے سے مذاکرات جاری ہیں ، شیریں مزاری کی سربراہی میں سوشل میڈیا رولز پر کمیٹی کام کررہی ہے ، امین الحق نے کہاکہ سوشل میڈیا رولز میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کریں گے ،آن لائن کرنسی کو سٹیٹ بینک اور ایف بی آر آن نہیں کررہے ،ان کاکہناتھا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر مشاورت سے پالیسی بنائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here