سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ، تولہ کتنے کا ہوگیا؟

0

کراچی (اے ون نیوز) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہاں سونا 31 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1915 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مہنگائی سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھی ہے اور فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کے اضافے کے ساتھ 98 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here