سٹاک مارکیٹ میں مندی،ڈالر نے پھر سپیڈ پکڑ لی

0

کراچی (اے ون نیوز )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہواہے جس نے ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج یک دم ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 24 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ، اتنا زیادہ اضافہ کئی مہینوں کے بعد یک دم دیکھنے میں آ یاہے جس نے ہر کسی کر پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 652 پوائنٹس پر تھا تاہم دیکھتے ہی دیکھتے اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا اور اس وقت انڈیکس 246 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 405 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here