سپریم کورٹ میں مجھ سے بڑے سخت سوالات کیے گئے،تضحیک کی گئی،شیخ رشید وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پھٹ پڑے

0

اسلام آباد(اے ون نیوز )وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،شیخ رشید نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

ادھر وزیراعظم نے وزیراعظم نے مہنگائی ختم نہ ہونے پر معاشی ٹیم پر بھی برہمی کا اظہار کیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم سے کہا کہ سپریم کورٹ میں مجھ سے بڑے سخت سوالات کیے گئے، میری تضحیک بھی کی گئی۔شیخ رشید نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے،

ایگزیکٹو امور میں عدالتی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اعظم نے جواب میں کہا کہ شیخ صاحب، ہمیں عدلیہ کا احترام کرنا ہے، ساتھ مل کر کام کرنا ہے، ہمیں عدالت کو اس کے سوالات پر مطمئن کرنا ہے۔ وزیراعظم نے مہنگائی ختم نہ ہونے پر معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی، مس گائیڈ کیا جارہا ہے، معاشی ٹیم میں شامل پانچوں وزرابیٹھیں اور مہنگائی بڑھنے کی وجوہات پر مطمئن کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here