سیاحوں کےلئے بڑی سہولت،پی آئی اے کا لاہور سے سکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0

لاہور (اے ون نیوز)ٹیرازم سے ٹورازم تک،پی آئی اے نے سیاحوں کو بڑی خوش خبری سنا دی، پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

وسطی اور جنوبی پنجاب کے سیاحت کے دلداہ افراد کے لئے لاہور سے سکردو جانے کے لیے اسلام آباد کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، پی آئی اے کی لاہور سے سکردو کے لیے پروازوں کا کرایہ لاہور سے اسلام آباد تک کے فضائی سفر سے بھی کم رکھا گیا ہے۔

لاہور سے ڈیڑھ گھنٹے میں سکردو 7 ہزاز 500 میں سفر کو ممکن بنایا جائے گا۔ پہلی تعارفی پرواز کل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سسٹم میں ڈالی جائے گی۔ سکردو کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے پہلے ہفتہ میں دو پروازیں جاتی تھیں۔ سکردو گلگت استور جیسے مقامات سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here