سیاسی مشیر کورونا میں‌مبتلا،بلاول بھٹو نےخود کو آئسولیٹ کرلیا

0

کراچی (اے ون نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جمیل سومروکی رپورٹ کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا، وہ اپنے ٹیسٹ کے نتیجے کے منتظر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here