سیالکوٹ میں بھائی درندہ بن گیا، کم عمر بہن کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

0
211

سیالکوٹ (اے ون نیوز)صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے اپنی ہی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔سیالکوٹ میں پولیس نے کئی ماہ تک اپنی کم عمر بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آیف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اپنی کم عمر بہن کے ساتھ گھر کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر جنسی فعل کرتا رہا کہ ایک بار لڑکی نے شور مچا دیا جس کے بعد والدہ اور ملزم کی اہلیہ موقع پر پہنچ گئیں اور سفاک بھائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی گذشتہ کئی ماہ سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا۔

اور ہر بار دھمکی دیتا تھا کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے قتل کردے گا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے اس سے قبل راولپنڈی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں بھائی نے بہن کے ساتھ زیادتی کی۔ راولپنڈی کے علاقے آریا محلے میں پندرہ سالہ بہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھائی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک اس کے بھائی اور اس کا دوکاندار مالک نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل بے نظیر ہسپتال سے کرا یا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کا بھی میڈیکل کرایا گیا۔جب کہ گجرات میں بھائی نے زیادتی کی شکار بہن کو ہی مار ڈالا ، تھا۔لڑکی سے زمیندار کے بیٹے نے 5 روز قبل مبینہ زیادتی کی تھی۔ والدہ کے مطابق ملزم کی عدم گرفتاری پر بھائی منیر احمد نے بہن کو قتل کیا۔ ملزم کو نہ پکڑنے والی پولیس نے قاتل بھائی اور اسکے ساتھی عبدالرحمن کو پکڑ لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here