سینئیر صحافی، کالم نگار روف طاہر انتقال کرگئے

0

لاہور (اے ون نیوز) ملک کے نامور صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار روف طاہر پیر کی صبح حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے،ان کی عمر68 برس تھی۔روف طاہر کی نمازجنازہ آج (پیر کو ) بعد از نماز مغرب ، جامع مسجد لیک سٹی( ایم ون)،لاہور میں ادا کی جائے گی۔

روف طاہر یونیورسٹی جانے کے لئے پیر کی صبح تیار ہورہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طورپر یونیورسٹی ہسپتال لاہور لیجایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ان کی وفات ہوچکی تھی۔ روف طاہر اردو نیوز جدہ، ہفت روزہ زندگی، ہفت روزہ تکبیر، روزنامہ نوائے وقت سمیت دیگر کئی صحافتی اداروں سے طویل عرصہ تک وابستہ رہے۔ زندگی کے آخری ایام میں وہ روزنامہ دنیا میں ’جمہورنامہ‘ کے عنوان سے کالم تحریر کرتے تھے،

ظفر علی خان ٹرسٹ کے سیکریٹری بھی تھے جبکہ ایک یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کے طورپر پڑھا بھی رہے تھے۔ انہوں نے اپنی تمام عمر اسلام، نظریہ پاکستان، آئین و جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئے مسلسل کام کیا اور اپنے اصولوں اور نظریات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ اپنے نظریاتی محاذ پر ایک نڈر اور بے خوف مجاہد کی طرح ڈٹے رہے۔زمانہ طالب علمی میں وہ اسلامی جمعیت طلباءسے بھی وابستہ رہے۔

روف طاہر کے صاحبزادے آصف طاہر سے 4636225 0321 پر رابطہ کیا جاسکتاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here