سینکڑوں بطخیں سڑک پرآ گئیں،شہریوں نے گاڑیاں روک لیں……ویڈیو دیکھیں

0
52

نئی دہلی(اے ون نیوز) بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر الپوزا میں بطخوں کی بڑی تعداد سڑک پر آ گئی، شہریوں نےگاڑیاں روک لیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سینکڑوں بی بطخیں بیچ سڑک پر آگئی اور چہل قدمی کرتی دکھائی دیں۔ یوں سڑک پر گھومتی بطخ کی فیملی کو سڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجود ڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں، جس کے بعد بطخ فیملی اپنی منزل کی جانب چلی گئیں۔

سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے چہل قدمی کرتی بطخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں لوگ اس منظر کو دیکھ کر بیحد محظوظ ہوئے اور اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کسان اپنی بطخوں کو کھیت سے گھر لے جا رہا ہے تاہم بطخیں راستے میں سڑک پر نکل آئیں جس کی وجہ سے سڑک پر تھوڑی دیر کے لیے ٹریفک بلاک ہو گئی، اس دوران ڈرائیورز نے بھی اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں بند کر لیں۔

وہاں پر موجود ایک شہری نے کہا کہ ان بطخوں میں نظم و ضبط سے ہم بہت حیران ہوئے ہیں ان کا نظم و ضبط انسانوں سے بہتر ہے۔ ہمیں ان سے کچھ سیکھنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here