شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئی تھی،اداکارہ دیا مرزا کا انکشاف

0

ممبئی (اے ون نیوز )اداکارہ دیا مرزا سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ” دیامرزا نے حاملہ ہونے کا اعلان شادی سے پہلے کیوں نہیں کیا ، کیا شادی کے بعد حاملہ ہونا ہی ضروری ہے ، شادی سے پہلے عورت حاملہ کیوں نہیں ہو سکتی ؟ “دیا مرزا نے خاتون مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اہم ترین انکشاف بھی کر دیا ، اداکارہ نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے حاملہ ہونے کاعلم اس وقت ہوا جب میں اور ویبھو شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔“

دیا مرزا کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” پہلی بات یہ ہے کہ ہم نے شادی اس لیے نہیں کی کہ میں حاملہ ہو گئی تھی ، ہم پہلے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے کیونکہ ہم ایک ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے ، حاملہ ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب میں شادی کی تیاریوں میں مصروف تھی تو یہ شادی حاملہ ہونے کا نتیجہ نہیں ہے ، ہم نے حمل ٹھہرجانے کا اعلان اس وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جاتا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور محفوظ ہے ،

یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ، میں نے اس کیلئے کئی سال انتظار کیا ہے ، میڈیکل وجوہات کے علاوہ حمل کو چھپانے کی اور کوئی وجہ نہیں تھی ۔“اداکارہ کا کہناتھا کہ ” میں اس سوال کا جواب اس لیے دے رہی ہوں کیونکہ حاملہ ہونا زندگی کا خوبصورت ترین تحفہ ہے ، اس سفر میں کسی قسم کی کوئی شرمندگی شامل نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here