شاہین آفریدی کےساتھ بیٹی کی منگنی، شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

0

کراچی (اے ون نیوز) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نسبت طے پانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’شاہین کے اہلخانہ نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے میرے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے، دونوں خاندان باہمی رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ کی رضا ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔‘


خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کیلئے ان کے اہلخانہ نے شاہد آفریدی کی لڑکی کا ہاتھ مانگا ہے۔ شاہین کیلئے آفریدی کی بڑی سے چھوٹی صاحبزادی کو پسند کیا گیا ہے تاہم ابھی باضابطہ منگنی کی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی نے رشتہ طے پانے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد آج شاہد آفریدی نے بھی اس پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here