شعیب ملک نے کیسے پرپوزکیا؟ثانیہ مرزا نے راز سے پردہ اٹھا دیا

0

لاہور (اے ون نیوز)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ شعیب ملک نے مجھے شادی کیلئے اس انداز سے پروپوز کیا تھا کہ میں انہیں منع ہی نہیں کرسکیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔ثانیہ مرزا نے سرحد پار کرکٹر سے شادی کیوں کی؟

اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ثانیہ مرزا نے بتایا کہ شعیب ملک نے اُنہیں جس طرح سے شادی کیلئے پرپوز کیا تھا وہ بے حد شاندار تھا،جس کے بعد وہ شعیب کو انکار نہیں کرسکیں۔ثانیہ مرزا نے بتایا کہ کچھ مہینوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شعیب ملک نے مجھے سیدھے کہہ دیا کہ وہ مجھ سے شادی کرناچاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،پاک فوج کے 2 جوان شہید

شعیب نے کہا کہ میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں۔ اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتادینا۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ مجھے شعیب ملک کی اس بات میں کافی سچائی نظر آئی۔ مجھے لگا کہ اُس میں کوئی دکھاوا نہیں تھا، وہ ا ن کے سچے جذبات تھے جسے شعیب نے محسوس کیا اور مجھ سے اظہار کردیا۔ثانیہ نے کہا کہ انہیں شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی کیونکہ وہ دکھاوا نہیں کرتے۔

انہوں نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز نہیں کیا جو کہ اُن کا اسٹائل نہیں ہے۔ شعیب ملک بہت سادے ہیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جب سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی ، تب دونوں ممالک میں اُن کے مداح نے ا ±نہیں جم کر ٹرول کیا تھا۔ آج بھی پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کی وجہ سے وہ اکثر لوگوں کے نشانے پر آجاتی ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انٹرویو میںمزید بتایا کہ اُنہیں شعیب ملک کی کس عادت سے سب سے زیادہ نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے رویے میں کافی فرق ہے اور خاص طور پر جب کسی بات پر بحث ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے ، تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے ، جو ان کے دماغ میں ہے اور دل میں ہے ، وہ نہیں بولتے۔ مجھے اُن کی اسی بات سے نفرت ہے ، میں بہت غصہ ہوجاتی ہوں اور دل کرتا ہے کہ کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کردیتے۔

ثانیہ نے بتایا کہ وہ بہت جلد غصہ ہوجاتی ہیں جبکہ شعیب ہمیشہ آرام سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے وقت میں اُن سے کہتی ہوں کہ تم کچھ بولو تو سہی اور وہ اپنے فون میں لگ جاتا ہے۔ میں بولتی رہتی ہوں لیکن شعیب پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ثانیہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھ میں صبر نام کی چیز نہیں ہے، میں بہت جلد پریشان ہوجاتی ہوں اور مجھ میں انتظار اور صبر بالکل بھی نہیں ہے اور میری یہی عادت شعیب کو بالکل پسند نہیں ہے۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا ہے ، جس کا نام انہوں نے’ اذہان مرزا ملک‘ رکھا ہے۔ اذہان کی پیدائش سال 2018 میں ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here