شیر کے دھاڑنے کی آواز کتنے کلو میٹر تک سنائی دیتی ہے؟

0

لاہور (اے ون نیوز)جب شیر شکار کرتا ہے تو اپنے ساتھیوں کو اپنے پاس بلانے کیلئے دھاڑتا ہے اور اس کے دھاڑنے کی آواز تقریباً 8 کلو میٹر دور تک سُنی جا سکتی ہے۔

شیر آرام اور سُستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شیر ایک دن میں تقریباً 16 سے 20 گھنٹے تک سوتے رہتے ہیں، دن میں زیادہ آرام کرنے کے بعد شیر رات کے وقت متحرک رہتے ہیں جبکہ شیر 36 فٹ اونچائی سے کود سکتا ہے۔

شیر بلی کی نسل کا ایک جانور ہے۔ شیر اپنے شاندار طاقتور اور مضبوط جسم کی بدولت بہترین شکاری کہلاتے ہیں اور ان کو بطور علامت بہادر، طاقتور، ظالم اور سنگدل کہا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here