صدرٹرمپ نے مودی کی تاریخی بےعزتی کردی

0

پیرس(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھارتی وزیراعظم کی انگریزی پر تبصرے سے ملاقات زعفران زار ہوگئی اور خود مودی کی بھی بے ساختہ ہنسی چھوٹ گئی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جہاں اپنے بلند و بانگ مگر غیر حقیقی دعووں کے باعث اپنے ہی ملک میں تنقید کا شکار رہتے ہیں وہیں مودی سے بیرون ملک دوروں کے دوران بھی کوئی نہ کوئی اوٹ پٹانگ حرکت سرزد ہوجاتی ہے۔
https://twitter.com/ANI/status/1165944197410643968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1165944197410643968%7Ctwgr%5E363937393b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1789626%2F10
صحافی مودی کی انہی پروٹوکول کے خلاف اور عقل سے بالاتر بچگانہ حرکات کی تلاش میں رہتے ہیں اور جسے مودی عالمی میڈیا کی توجہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ جی – 7 اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقات میں بھی مودی نے اپنی یہی روایت برقرار رکھی۔

امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کے آغاز پر وزیر اعظم مودی نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں سے دونوں سربراہان کو اکیلے میں گفتگو کرنے کا موقع فراہم کرنے کی التجا اردو میں کی۔ امریکی صدر نے مودی کی اس غیر سفارتی حرکت کو ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
صدر ٹرمپ جو ہکا بکا مودی کی اس حرکت کو دیکھ رہے تھے اچانک بول اُٹھے کہ ’ دراصل مودی بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں تاہم اس وقت وہ انگریزی بولنا نہیں چاہتے۔‘

امریکی صدر کے اس بے ساختہ تبصرے پر محفل زعفران زار بن گئی اور مودی نے جھینپ مٹاتے ہوئے قہقہہ لگایا اور صدر ٹرمپ کا ہاتھ تھام کر بات آئی گئی کرنے کی کوشش کی اور تالی بھی ماری۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here