ضمانت منظور ہونے پر 500،500 کے نوٹ تقسیم

0

کراچی(اے ون نیوز) سندھ ہائیکورٹ سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور ہونے پر خوشی سے نہال پیپلز پارٹی کے ایک جیالے نے پانچ، پانچ سو کے نوٹ تقسیم کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں آغاسراج درانی اور دیگر ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آغا سراج درانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا ایک ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس موقع آغا سراج درانی کی ضمانت منظور ہونے پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جشن منایا ایک جیالے نے خوشی کے مارے پانچ، پانچ سو روپے کے نوٹ تقسیم کرنا شروع کردیے۔

واضح رہےکہ نیب نے 20 فروری کو آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے اور وہ اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here