طاغوتی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے مسلم ممالک متحد ہو جائیں،سید محسن عباس شاہ

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)سائوتھ افریقہ میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین سید محسن عباس شاہ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کشمیر،شام.آذربائیجان،فلسطین کے مسلمان بھائیوں کا ساتھ دیں،ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم دنیا کے لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں جنہوں نے آذربائیجان کی کی کھل کر حمایت کی ہے

دوسرے اسلامی ممالک کو بھی چاہیے جہاں جہاں مسلمان پریشان حال ہیں ان کی بھر پور مدد کی جائے،طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو ہمیشہ کے لئے محکموم ہی دیکھنا چاہتی ہیں،ہمیں ان سے جان چھڑانا ہو گی،مسلمان ممالک کے پاس تیل کی دولت ہے لیکن بھر بھی مسلمان دنیا بھرمیں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید محسن عباس شاہ نے کہا کہ سعودی عرب کو مسلمان ممالک کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے،بدقسمتی سے جو لیڈر ایسا کرنا چاہتے تھے ان کو چن چن کر بے دردی سے مار دیا گیا ،شاہ فیصل اور ذوالفقار بھٹو زندہ ہوتے تو ایسا نہ ہوتا،مسلمان ممالک کے متحد نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مسائل میں اضافہ ہوا ہے،

سید محسن عباس شاہ نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی پاکستان نے سفارتی حمایت کر کے بہت اچھا کیا ہے ،مسلم ممالک میں بہت اچھا تاثر گیا ہے ،اللہ آذری مسلمانوں کی غیبی مدد کر رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے آرمینیا سے اپنے علاقے واپس لے لئے ہیں،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here