عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا

0

مدینہ منورہ(اے ون نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ’مدینہ صحت مند شہر‘ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔

الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ’صحت مند شہر‘ کے لیے جتنےعالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کر لیے ہیں۔

مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ مدینہ نے ’صحت مند شہروں کا پروگرام‘ متعارف کرایا تھا۔

اس کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں سپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔ سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا۔

اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا۔ فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here