عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے معیشت کے حوالے سے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت رپورٹ کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں موڈیز نے پاکستان کا آوٹ لُک منفی سے مثبت کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال بہتر مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔

اُدھر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کیا : عالمی ادارے نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پرنئے سرے سےتصدیق کی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی آؤٹ لک میں بہتری ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پراعتماد کا اظہار ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی، مستقبل میں تیزتر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پراستوار کریںگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here