عرفان صدیقی نے نواز شریف کے لکھی ہوئی تقریر کرنے کی وجہ بتا دی

0
80

اسلام آباد (اے ون نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سپیچ رائیٹر اور سابق مشیر عرفان صدیقی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مریم نواز کے لیے بھی تقریر لکھتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کسی شخص کی آزادی کو آپ اس حد تک صلب کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کسی سے بات نہ کرے۔اگر کوئی مشورہ مانے تو وہ اپنا منہ بند کر لے تو میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا آئین یا قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ نواز شریف لکھی ہو چیز پسند کرتے ہیں۔نواز شریف کے سامنے جب کوئی چیز لکھی ہوئی ہو تو ان کے اندر کانفیڈینس آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ جلسوں میں بھی لکھی ہوئی تقریر کرتے ہیں۔ مریم نواز لکھی ہوئی تقریر نہیں کرتی۔ آج تک میرے علم میں نہیں ہے کہ انہوں نے کسی سے تقریر لکھوائی ہوں۔

البتہ ہو سکتا ہے کہ وہ مجھ سے کوئی تقاریر کے پوائنٹس لیتی ہوں کہ بھٹو کے دور میں کیا ہوا تھا وغیرہ،لیکن مریم نواز اپنی تقریر خود تخلیق کرتی ہیں اور اس کے پوائنٹس تیار کرتی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here