علی سدپارہ کے بعد ایک اورکوہ پیما لاپتہ ہوگیا

0

لاہور (اے ون نیوز) قومی ہیرو علی سدپارہ کے بعد ایک اور کوہ پیما موسم سرما میں پہاڑ کو تسخیر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ’ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ناصر سدپارہ 8080 میٹر اونچے دنیا کے 11 ویں بلند ترین پہاڑ گیشربرم 1 کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ناصر سدپارہ اس سے قبل 3 مرتبہ یہ چوٹی سر کرچکے تھے جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے 8611 میٹر بلند دنیا کے دوسری بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو ایک مرتبہ، 8126 میٹر بلند دنیا کے 9 ویں بلند ترین پہاڑ نانگا پربت کو ایک مرتبہ، 8048 میٹر بلند دنیا کے 12 ویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک کو بھی ایک مرتبہ اور 8035 میٹر بلند دنیا کے 13 ویں بلند ترین پہاڑ گیشر برم 2 کو 4 مرتبہ سر کرچکے ہیں‘ ۔فی الحال یہ علم نہیں ہوسکا کہ ناصر سدپارہ کی تلاش کے لیے ریسیکو آپریشن شروع کیا کیا ہے یا نہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here