عماد بٹ نے کراچی کنگز کو ’دن میں تارے‘ دکھا دئیے

0

کراچی (اے ون نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھ کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی کے عماد بٹ نے کراچی کنگز کے باؤلرز کو دن میں تارے دکھا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن ابتداءمیں ہی لڑکھڑا گئی اور صرف 34 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جن میں شعیب ملک کی وکٹ بھی شامل تھی تاہم اس کے بعد روی بوپارا اور شرفین ردرفورڈ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور پھر کھیل کے آخری لمحات میں عماد بٹ نے ایسا جادو چلایا کہ کراچی کنگز کے باؤلرز کچھ نہ کر سکے۔

عماد بٹ اس وقت کریز پر آئے جب پشاور زلمی کا مجموعی سکور 151 تھا اور اس کے پانچ کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے تھے اور اننگز کا آخری اوور کرانے کیلئے ڈینیل کرسچن سامنے آئے تو پہلی گیند پر ہی انہیں چوکا رسید کیا، دوسری گیند وائیڈ بال قرار پائی تو تیسری اور چوتھی گیند پر بھی مسلسل دو چوکے رسید کر دئیے۔

عماد بٹ نے اوور کی چوتھی گیند پر شاندار چھکا مارا تو پانچویں گیند پر بھاگ پر دو رنز بنائے، چھٹی گیند بھی وائیڈ قرار پائی اور اس کیساتھ چار رنز بھی ملے جبکہ چھٹی گیند کو بھی انہوں نے باﺅنڈری کے پاس پھینک کر اس اوور میں مجموعی طور پر 32 رنز بناڈ الے اور خود وہ صرف سات گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here