عمران خان حکومت کو بڑی معاشی کامیابی مل گئی

0

لاہور (اے ون نیوز) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 447 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان حکومت کو بڑی معاشی کامیابی مل گئی۔ پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں ماہ بھی سرپلس رہا۔ پاکستان کے جولائی تا نومبر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا حجم 1 ارب 64 ڈالر سے زائد رہا۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کو پونے 2 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پانچویں ماہ بھی سرپلس رہا۔

جبکہ اشیا اور خدمات کے لیے درآمدگی ادائیگیوں میں کمی کے بنیادی عوامل سمیت ورکرز کی ترسیلات زر میں واضح اضافہ کا نتیجہ کرنٹ اکاﺅنٹ کے سرپلس ہونے کی صورت میں نکلا رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) انڈیکس کے ذریعے ماپی جانے والی صنعتی سرگرمی کے مطابق یہ وہ شعبہ تھا جس نے بیرونی حالات کا زیادہ فائدہ اٹھایا اور جولائی 2020 سے ہر ماہ ایل ایس ایم کی ترقی کی شرح مثبت رہی مزید برآں رپورٹ میں کہا گیا کہ صنعتی سرگرمیاں ادائیگی کے بحرانوں کی سابقہ بیلنس کے بعد گرنے والی صعنتی سرگرمیاں اب مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here