عمران خان نے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرائے،خالد سلہریا

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے) پاکستان مسلم لیگ ن جوہانسبرگ کے رہنما خالد سلہریا نے کہا ہے کہ عمران خان غریب عوام پرپونے دوسال تک مہنگائی کے بم گرانے کے بعداب ریلیف کے نام پرعوام کا اعتمادبحال نہیں کرسکتے۔

عوام جانتے ہیں پی ٹی آئی ٹولہ کنٹینرسے ایوان اقتدارتک جھوٹ اورالزام تراشی کی سیاست کررہا ہے معاشی استحکام ان کے ایجنڈے میںشامل نہیں۔ایک کروڑبے روزگارلوگوںکونوکری اور50لاکھ بے گھرلوگوںکو گھرفراہم کرنے والوںنے24لاکھ برسرروزگارلوگوں کوبے روزگارکردیاہے خدشہ ہے کہ50لاکھ لوگوں سے چھتیں بھی چھین لی جائیںگی۔

ماہ قبل ادویات کی قیمتوں میں کمی کے دعویداروں نے اس میں40فیصد اضافہ کرکے ثابت کیاکہ وہ مہنگائی میں ریلیف نہیں تکلیف دے سکتے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات،گیس،بجلی کے بعد روز مرہ کی تمام اشیاجس قدرمہنگی ہوچکی ہیںاس سے غریب عوام خودکشیوںپرمجبورہیں جب بھی عام انتخابات ہوںگے اس میںپی ٹی آئی تیسرے درجے کی جماعت ثابت ہوگی۔عوام آج بھی میا ں نوازشریف کولیڈرتسلیم کرتے ہیں اورووٹ بنک بھی ان کاموجودہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here