عمران خان کو اب جارحانہ اننگز کھیلنا ہو گی،سید ولید احمد بخاری

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)کوآرڈنیٹر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس سیداحمد ولید بخاری نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان کو جارحانہ اننگز کھیلنا ہو گی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ولید احمد بخاری نے کہا عمران خان سے پاکستان قوم کو بہت سے توقعات ہیں،ان توقعات پر پورا اترنے کے لئے عمران خان کو اب بھر پور محنت کرنا ہو گی،سب سے پہلے مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہو گا،کیو نکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے،بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا ہو گا،عوام کا اعتماد تب ہی ملے گا جب ان کی مشکلات کم ہوں گی

سید ولید احمد بخاری نے مزید کہا عمران خان کو منتخب نمائندوں کو وقت دینا ہوگا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا،ایسا کرنے سے وہ عوام کے مزید قریب آ ئیں گے،ان کو عوام کے مسائل کا بھی پتہ چلے گا،ان کے ارد گرد جو غیر ملکی لوگ موجود ہیں وہ ان کو ٹھیک طرح سے گائیڈ نہیں کر رہے،سب اچھا کی رپورٹوں کی وجہ سے حفیظ شیخ کو شکست ہوئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here