عمران خان کی قاتل مسکراہٹ دیکھ کر سارے خدشات دور ہوجاتے ہیں، زرتاج گل

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قاتل مسکراہٹ دیکھ کر سارے خدشات دور ہوجاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں اتنے بحران میں بھی جب وہ آتے ہیں تو انہیں دیکھ کر ہمارے ذہن میں موجود خدشات ہوا ہوجاتے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہماری حکومت رشتے داری پر نہیں چل رہی، پی ٹی آئی نے رشتے داروں کو نہیں نوازا، میرٹ پر تعیناتیاں ہوئی ہیں، ہماری حکومت میں بڑا بھائی وزیراعظم اور چھوٹا بھائی وزیر اعلیٰ نہیں بنتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تو پارلیمنٹ میں بھی خواتین کے خلاف گفتگو کرتے ہیں، اخلاقیات کا جنازہ تو رانا ثنا اللہ کی گفتگو سن کر اندازہ لگا سکتے ہیں۔

اسے بھی ضرور پڑھیں………جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کب پاکستان آ رہی ہے؟بڑی خوشخبری

زرتاج کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ن لیگ صرف پی ٹی آئی پر تنقید کرتی ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں تو اپوزیشن برداشت کرے، ہم نے انہیں پانچ سال برداشت کیا اپوزیشن بھی پانچ سال برداشت کرے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیر مملکت نے کہا کہ 2010 میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پی پی حکومت پر تنقید کی تھی، سندھ اسمبلی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خلاف قرارداد منظور کی تھی، رپورٹ میں کرپشن سے متعلق منفی تاثر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here