عمرہ کرنے والوں کو بڑ ا جھٹکا، 110ریال انشورنس فیس نافذ کر دی گئی

0

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان میں عمرہ کرنے والوں کو بڑا جھٹکا، سعودی حکومت نے 16دسمبر سے پاکستان سے آنیوالے عمرہ زائرین پر 110ریال انشورنس فیس نافذ کر دی،عمرہ کمپنیوں کو آن لائن ادائیگیوں کی شرط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت،دو روز پہلے سعودیہ کی بڑی انشو رنس کمپنی نے وزیر حج کیساتھ عمرہ زائرین کیلئے انشورنس پالیسی کا معاہدہ کیا تھا،16دسمبر سے دنیا بھر کی طرح پاکستان سے آنیوالے عمرہ زائر ین پر انشورنس فیس کی مد میں 110ریال تک کی تجویز دی گئی ہے،عمرہ کاروبار 300ریال لازمی ہونے، اپروول، ٹرانسپورٹ، ہوٹلز کی ایڈوا نس آن لائن ادائیگی کی وجہ سے پہلے ہی 50فیصد کم ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here