عید میلاد النبی کے موقع پر پی آئی اے کا سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے شاندار اعلان

0

اسلام آباد(اے ون نیوز )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے عید میلاد النبی کی خوشی میں حجاز مقدس جانے اور آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے نے بتا یا کہ 12ربیع الاول تک جدہ اور مدینہ منورہ کے مسافروں کو کرایوں میں 12 فیصد رعایت دی جائےگی اور حجازمقدس کے مسافر 12 کلو اضافی سامان بھی لے جاسکیں گے۔پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پیکج کا اطلاق مدینہ منورہ اور جدہ سے واپس آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here