غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 25 نومبر کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی۔ غلام سرور کا کہنا تھا سیاسی ورکر ہوں، سیاسی بیان دیا، عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کابینہ رکن کا زیر التوا مقدمے پر بیان توہین عدالت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here