فاسٹ بولر محمد عامرنے بتادیا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کیسے واپس آسکتے ہیں

0

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ ٹیم مینجمنٹ سے مایوس فاسٹ باو ¿لر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کردیا۔محمد عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں جعلی خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کیا کہ ’میں یہ ایک بار پھر واضح کرتا چلوں کہ میں پاکستان کرکٹ کیلئے تب ہی دستیاب ہوں گا جب یہ مینجمنٹ رخصت ہوگی۔

‘فاسٹ باولر نے کہا کہ ’براہِ کرم صرف اپنی اسٹوری بنانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا بند کریں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ ماہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔فاسٹ باو ¿لر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباو برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here