فرانس میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر ڈالا

0

پیرس (اے ون نیوز) فرانس میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر ڈالا۔ مختلف علاقوں میں پندرہ سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے۔

فرانس ان دنوں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ درخت، سڑکیں، عمارتیں ہر شے سفید چادر میں چھپ چکی ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی انتہائی سست ہو گئی ہے۔

طوفان نے سب سے زیادہ متاثر شہر سینٹ ایٹی اینے کو کیا ہے جہاں تیز ہواؤں اور بارش نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر ڈالا ہے۔ خراب موسم کے باعث تین لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here