فصلوں کے بعد ٹڈی دل نے پی آئی اے کے جہاز پر حملہ کر دیا

0

کوئٹہ (اے ون نیوز) سندھ میں فصلوں کی صفائی کے بعد ٹڈی دل نے پی آئی اے کے ایک جہاز کو نشانہ بنا ڈالا، ٹڈی دل کے حملے میں جہاز کی ونڈ سکرین کو معمولی نقصان پہنچا اور جہاز کے اگلے حصے پر بھی ڈینٹ پڑ گئے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 کراچی سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوئی تھی، کوئٹہ کے قریب پہنچنے پر جہاز پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کے باعث اس کی ونڈ سکرین کو معمولی نقصان پہنچا۔

ٹڈی دل کے حملے کے بعد کپتان نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر لینڈ کرالیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور سکھر میں ٹڈی دل کے جہازوں پر حملے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here