فلمسٹارمیرا ایک لاکھ روپے اور سوٹ لے کر ’فرار‘ ہوگئیں

0

حیدر آباد (اے ون نیوز) ابھی کورونا وائرس کے نام پر لاکھوں کے فراڈ کی خبریں کم بھی نہیں ہوئی تھیں کہ اداکارہ میرا کا ایک اور مبینہ فراڈ سامنے آگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے حیدر آباد میں ایک شو میں شرکت کرنا تھی لیکن وہ آرگنائزر سے ایک لاکھ روپے اور کپڑوں کے جوڑے لے کر رفو چکر ہوگئیں۔

آرگنائزر سلیم گڈو کے مطابق اداکارہ میرا شو سے چند روز قبل ایک لاکھ روپے اور کچھ سوٹ لے کر لاہور فرار ہوگئیں۔ اداکارہ میرا کی وجہ سے شو نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے 6 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ حکام سے اپیل ہے کہ میرا نقصان پورا کروایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here