فیس بک پاکستان میں کیا کرنے جا رہی ہے؟

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)فیس بک کے ڈائریکٹر آف ایشیاءاور وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں اتفاق کیا گیا کہ عوام الناس کے مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔گزشتہ روز جمعرات کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے فیسبک کے ڈائریکٹر آف پالیسی فار ایشیاءپسیفیک امرجنگ مارکیٹز، رافیئل فرانکل نے ملاقات کی ،

ملاقات میںپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری بھی ملاقات میں شریک تھیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ فیسبک پاکستان میں ہونے والی عوام دوست قانون سازی سے متعلق اطلاعات لوگوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ رافیٹل فرانکل نے کہاکہ فیس بک پاکستان میں محفوظ سماجی رابطوں کو یقینی بنانے کے لیئے کوشاں ہے فیسبک وزارت آٹی اور وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل لٹریسی کی مہم پر کام کر رہی ہے،

فیسبک پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور کاروباری خواتین کے لیئے مدد گار ثابت ہواہے: فیسبک نے پاکستان میں پو لیو ویکسینیشن مہم سے منسلک بے بنیاد اطلاعات کا بھرپور مقابلہ کر کے 4 کروڑ افراد کو درست معلومات فراہم کیں،بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں فیسبک کا کردار قابل ستائش ہے خواتین کی وراثت اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی جیسے قوانین کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے کے لیئے فیسبک ایک کارآمد ذریعہ ہے اور ملائیکہ بخاری نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے آگاہی کے حوالے سے فیسبک کا کردار اہم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here