فیس بک پر امریکی لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی، نوجوان 27 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا

0

لاہور(اے ون نیوز)فیس بک پر امریکی خاتون سے دوستی کرنے کے بعد اس کی باتوں میں آکر لاہور کا ایک نوجوان 27 لاکھ روپے گنوا بیٹھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے رہائشی ندیم نامی نوجوان کو ایک امریکی خاتون روز ہیلن نے فرینڈ شپ ریکوسٹ بھیجی جو اس نے قبول کرلی اور چند ہی روز میں دونوں اجنبی سے بظاہر گہرے دوست بن گئے لیکن پھر اس دوستی نے ایک نیا ہی رخ اختیار کرلیا۔ امریکی خاتون نے اس کو اپنے شوہر کی جگر کے سرطان کے باعث ہونے والی موت اور اس سے ملنے والی انشورنس کی رقم کے بارے میں بتایا۔ خاتون نے لڑکے کو بتایا کہ وہ 47 لاکھ ڈالر میں سے 20 لاکھ ڈالر اسے ایک پارسل کے ذریعے بھجوارہی ہے وہ وصول کرلے۔

اس کے بعد ندیم کو آمنہ عزیز نامی ایک خاتون کا فون آیا جس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے کہا کہ ڈالرز سے بھرا ایک پارسل اس کے لیے آیا ہے لہٰذا وہ رقم کے حصول کی خاطر ایک لاکھ 23 ہزار روپے ادا کرے ورنہ اسے اس معاملے پر پکڑ لیا جائے گا۔ اس پر ندیم نے وہ پیسے پہنچا دیئے تاہم اس کے بعد اس سے کبھی اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کو جرمانہ بھرنے توکبھی ڈلیوری چارچز کے بہانے سے لوٹا گیا اور پھر اسے بتایا گیا کہ کچھ مسائل کے باعث پارسل واپس چلا گیا ہے۔اس کے بعد اسی دوست نے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا فکر مت کرو وہ پیسے دوبارہ بھجوادے گی تاہم اس کے بعد ندیم سے آئی ایم کو پیسے بھرنے کے نام پر بھی کثیر رقم بٹوری گئی۔

ندیم کا کہنا ہے کہ وہ پارسل وصول کرنے کے لیے اب تک 27 لاکھ روپے سے زائد ادا کرچکے ہیں، میری حکومت سے اپیل ہے کہ دھوکہ دینے والے کرداروں کو سامنے لاکر سزا دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here