قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی اڈوں پر ایران کے حملے کی ویڈیو جاری

0

واشنگٹن(اے ون نیوز)پینٹاگون کی جانب سے جاری ویڈیو میں 8 جنوری 2020کو امریکی فوجی اڈے پر ڈرون کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو میں 6 ایرانی میزائلوں کو عراق کی عین الاسد بیس پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


واضح رہےکہ 3 جنوری 2020 کو امریکا نے بغداد میں میزائل حملہ کرکے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھاجس کے بعد ایران کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آٹھ جنوری کی علی الصبح ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوج کے دو ہوائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں 80 ہلاکتوں کا بھی دعویٰ کیا گیا تاہم امریکا نے اس حملے میں کسی بھی امریکی فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تردید کی لیکن بعد میں امریکا نے اپنے فوجی زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here