قومی کرکٹر محمد نواز باپ بن گئے

0

لاہور (اے ون نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ”اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میری اہلیہ کو بیٹے کی نعمت سے نواز ہے۔ میں نے اپنے بیٹے کا نام ’زریان خان‘ رکھا ہے۔“


محمد نواز نے اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دعاﺅں میں لازمی یاد رکھیں جبکہ قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ”الحمد اللہ“ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر محمد نواز سال 2018ءمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی شادی کی تقریب جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہوئی تھی جبکہ ان کی دلہن سعودی نژاد جنوبی افریقن ازدیہار ہیں جو شعبہ میڈیکل سے منسلک ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here