قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر حسن علی باپ بننے والے ہیں،اہلیہ سامیہ خان نے تصویر شیئر کر دی

0

لاہور(اے ون نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راﺅنڈر حسن علی باپ بننے والے ہیں ،اہلیہ سامیہ خان نے تصویر شیئر کر دی ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر سامیہ خان نے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام لکھا کہ ”اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میرے دن کتنے برے گزر رہے ہیں ،اس سے مجھے ہر چیز کے درست ہونے کا حوصلہ ملتا ہے ،الحمداللہ“۔ سامیہ خان کے اس پیغام پر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں مبارکباد بھی دی ۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر حسن علی نے گزشتہ سال بھارتی لڑکی سامیہ خان سے دبئی میں شادی کی تھی جس کا میڈیا اور سوشل میڈ یا پر خوب چرچا ہوا تھا ۔

https://www.instagram.com/p/CID5BCSlNvb/

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here