ملائشیا کی کمپنی بی فار یو نے ریوالٹ موٹر سائیکل بھی متعارف کرادی

0

لاہور(اے ون نیوز)ملائشیا کی کمپنی بی فار یو نے ریوالٹ موٹر سائیکل بھی متعارف کرادی۔اگلے سال الیکٹرونک موٹر سائیکل متعارف کرانے کا بھی پروگرام۔حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں متعدد غیر سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری شروع کردی ہے،جن میں ملائشیا کی کمپنی بی فار یو سب سے آگے ہے۔کمپنی نے پاکستان میں متعدد منصوبے شروع کردیئے ہیں۔ اور کروڑں ڈالر کی سرمایہ کاری کا آغاز کیا ہے۔

گزشتہ روز کمپنی ترجمان نے بتایا انہوں نے ریوالٹ موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے۔جو پائیداری میں دیگر برانڈ کی موٹر سائیکلز سے زیادہ مضبوط اور مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ اور اس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس سے پٹرول کی ایورئج بھی اس کی دیگر موٹر سائیکلز سے زیادہ بہتر ہے۔

اس سے عام شہری میں بھی سکت ہوگی کہ وہ سستے داموں موٹر سائیکل خرید سکے اور پٹرول کے اخراجات بھی کم ہونگے۔موٹر سائیکلز کی سیمبلنگ کراچی میں ہورہی ہے اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں تاجروں کو ڈیلر شپ دی گئی ہے تاکہ شہری اپنے شہر سے موٹر سائیکل خرید سکیں۔ترجمان کے مطابق تین،چار ماہ تک موٹر سائیکلزفروخت کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی ترجمان نے مزید بتایا اگلے سال ہی کمپنی الیکٹرونک موٹر سائیکلز مارکیٹ میں لانا چاہتی ہے۔اس سے پٹرول کی مکمل بچت اور ساتھ آلودگی پر قابو پانے میں مدد حاصل ہوگی۔اس الیکٹرونک موٹر سائیکل کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے تاکہ عام شہری بھی اسے خرید سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here