پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث منسوخ

0

لاہور(اے ون نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے اور یوں قومی ٹیم نے یہ سیریز 0-2 سے وائٹ واش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ ریفری نے موسم اور گراﺅنڈ کا حتمی جائزہ لینے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کیساتھ ہی تین میچوں کی سیریز بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے جو قومی ٹیم نے پہلے دو میچوں میں فتح حاصل کر کے 0-2 کیساتھ اپنے نام کر رکھی تھی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تیسرے میچ کا ٹاس ڈیڑھ بجے اور میچ 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی تاخیر کا شکار رہا اور پھر 4 بج کر 31 منٹ کو کٹ آف ٹائم قرار دیا گیا کہ اگر بارش رک گئی تو میچ ہو گا وگرنہ منسوخ قرار دیا جائے گا اور پھر خراب موسم جیت گیا۔

دونوں ٹیم کے درمیان منسوخ ہونے والے اس میچ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی نمبر ون پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہ بدستور پہلے نمبر پر برقرار رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here