لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، گرد آلود ہوائیں، موسم سہانا ہوگیا

0

لاہور(اے ون نیوز) لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے، گرد آلود ہواؤں سے موسم سہانا ہوگیا۔ آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی ہے۔

شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں بادل برسیں گے، بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

کراچی، حید رآباد، میرپور خاص میں بھی ابرکرم برسنے کی پیش گوئی ہے۔ جس سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی پڑ رہی ہے، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، دادو، سکھر میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here