لاہور میں 15 سالہ لڑکا بدفعلی کے بعد قتل

0
92

لاہور(اے ون نیوز) مناواں کے علاقے میں سفاک مجرموں نے 15 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔لاہور کے علاقے مناواں میں 15 سالہ احمد ریحان کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 3 افراد نے لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس نے مقتول کے ماموں لطیف کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد دو ملزمان رضوان عرف جگا اور رفیق کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here