لاہور کے کئی علاقوں میں ڈاکو راج،شہری غیر محفوظ

0

لاہور (اے ون نیوز) تھانہ اسلام پورہ اور لوئر مال کے علاقہ میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات گئے روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عرفان الٰہی ڈیوٹی کے بعد اپنے دفتر واقع جیل روڈ سے واپس گھر شاہدرہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے جب وہ ڈی سی آفس کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو نے انہیں پستول دکھا کر رکنے کا اشارہ کیا جب وہ نہ رکے تو ڈاکو نے گولی مارنے کی دھمکی دی

اس دوران عرفان الٰہی کربلا گامے شاہ گیٹ پر پہنچ چکے تھے اور اسی دوران سامنے داتا دربار کی طرف جانے والے چند زائرین اسے نظر آئے تو عرفان الٰہی نے شور مچا دیا کہ ڈاکو پکڑو۔ ڈاکو آواز اور شور سن کر فرار ہو گیا۔ عرفان الٰہی نے فوراً ایمرجنسی پولیس کو 15 پر کال کر دی مقامی پولیس پہنچنے پر اسے حقائق سے آگاہ کیا گیا جنہوں نے درخواست دینے کا کہا ہے۔ عرفان الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پولیس اور سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈاکو کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جائے اور اس علاقے میں گشت بڑھایا جائے تاکہ آئندہ عام شہری اس طرح کے واقعات سے محفوظ ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here