لندن،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ہوٹلنگ کی صنعت بری طرح متاثر،لاکھوں افراد بےروزگار

0

لندن(اے ون نیوز)لندن دوبارہ لگائے گئے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں سنسنا ن ہو گئی ہیں،ریستوران اور پھولوں کی دکانیں بھی ویران ہو گئی ہیں،کوونٹ گارڈن میں ریستوراں جو عام طور گاہکوں سے بھرے ہوتے ہیں بند ہو گئے ہیں،اس صنعت سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ کاروبار کے دروازے بند ہونے سے اس ہفتے کے آخر تک دو لاکھ ویٹر بے روزگار ہو جائیں گے،یوکے ہاسپلیٹی کے چیف ایگزیکٹو کیٹ کیٹ نے کہا کہ محصولات میں ڈرامائی کمی واقع ہوئی ہے اور ہوٹلنگ کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

نکولس نے کہا کہ وسطی لندن میں باروں اور ریستوراں میں ہونے والی آمدنی میں 85 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ نئی پابندیوں کے تحت کم لوگ ان مقامات پر گئے تھے۔پابندیوں کے پہلے روز50فیصد آرڈر منسوخ ہوئے ہیں، نکولس نے ‘جاب سپورٹ اسکیم’ کے لئے زور دیا ہے ، جس میں آجروں کو عملے کی اجرت میں 55 فیصد معافی دینے کی ضرورت ہے،لندن ، ایسیکس ، نیویارک اور ڈربی شائر کے کچھ حصوں میں بھی اجتماع پر پابندی لگائی گئی ہے۔ چھ افراد تک کے گروپوں کے لئے اجازت ہے ،انگلینڈ میں لگ بھگ ایک تہائی ریستوراں اور پب متعارف کرائے جانے والے سخت درجے کی پابندیوں سے متاثر ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here