لڑکی چارلڑکوں کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی،لیکن جب معاملہ شادی کا آیا تودلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی

0

اترپردیش(اے ون نیوز)اترپردیش کے امبیڈکرنگر سے ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کو سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔ جو بات ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ، اس پر کوئی یقین کرنے کیلئے جلد تیار نہیں ہوگا ۔ مگر حقیقت تو یہی ہے ۔ امبیڈکر نگر میں ایک لڑکی شادی کرنے کیلئے چار لڑکوں کے ساتھ بھاگ گئی ، لیکن بعد میں وہ خود کنفیوز ہوگئی کہ آخر شادی کس لڑکے سے کی جائے ۔ آخر کار لڑکی کیلئے دولہا منتخب کرنے کیلئے پنچایت ہوئی اور پرچی ڈال کر فیصلہ کرنا پڑا ۔

اترپردیش کے امبیڈکر نگر میں پنچایت نے پرچی ڈال کر ایک لڑکی کیلئے دولہے کا انتخاب کیا ۔ یہ لڑکی چار لڑکوں کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی اور پکڑے جانے کے بعد طے نہیں کر پارہی تھی کہ کس سے شادی کرنی ہے ۔

یہ واقعہ کوتوالی ٹانڈہ کے عظیم نگر تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ یہاں پر اس پریشانی کو حل کرنے کیلئے باقاعدہ پنچایت ہوئی اور پرچی ڈال کر فیصلہ کیا گیا ۔ سبھی چار نوجوان پانچ دن پہلے اس لڑکی کو اس کے گھر سے بھاگ کر لے گئے تھے ۔ ملزمین نے دو دن تو لڑکی کو اپنی رشتہ داری میں چھپا کر رکھا ، لیکن چھان بین میں وہ لوگ پکڑے گئے ۔ لڑکی کے اہل خانہ ملزمین کے خلاف مقدمہ کرنے کی تیاری میں تھے ، لیکن پنچایت نے شادی کرنے کی تجویز پیش کی ۔ جب لڑکی سے پوچھا گیا کہ وہ کس لڑکے سے شادی کرے گی تو وہ طے نہیں کر پارہی تھی کہ کون سے لڑکا سے شادی کرنا صحیح ہوگا ، جس کے بعد پنچایت ہوئی اور پرچی ڈال کر لڑکی کیلئے دولہا منتخب کیا گیا ۔

معاملہ میں پینچ تو اس وقت پھنس گیا جب لڑکی کو بھگانے والا کوئی بھی لڑکا اس سے شادی کیلئے تیار نہیں ہورہا تھا ۔ معاملہ کا کوئی حل نہ نکلنے پر پنچوں نے تین دن تک بند کمرے میں اس بات پر بات چیت کی کہ آخر اب کیا کیا جاسکتا ہے ۔ کافی غور و خوض کے بعد پنچایت نے طے کیا کہ اب لڑکی سے شادی کون کرے گا ، اس کا فیصلہ پرچی ڈال کر کیا جاسکتا ہے ۔

چاروں نوجوانوں کے نام کی پرچی ڈالی گئی اور جو نام نکلا اسی پر سمجھوتہ ہوگیا ۔ پنچایت کے دوران چاروں نوجوانوں کے نام پرچی پر لکھنے کے بعد اس کو کٹوری میں رکھ دیا گیا ۔ اس دوران پانچوں نے ایک چھوٹے بچے سے ایک پرچی کو اٹھانے کیلئے کہا ۔ بچے کے پرچی اٹھاتے ہی تین دن سے چل رہا تنازع حل ہوگیا اور لڑکی کی شادی اسی نوجوان کے ساتھ طے ہوگئی ، جس کے نام کی پرچی نکلی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here